اسلام آباد (آئی این پی ) توہین الیکشن کمیشن کیس میں ای سی پی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے کی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر بلایا تھا، کیا وہ آئے ہیں؟، اس پرمعاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری کو آرڈر نہیں ملا تھا جس پر کمیشن کی جانب سے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چودھری کو ذاتی طور پر پیش ہونا چاہیے تھا، فواد چودھری 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ بعدازاں کمیشن نے فواد چودھری توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔
فواد کیس/ الیکشن کمیشن