اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ، راولپنڈی، ٹیکسلا (وقائع نگار، خبرنگار،نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت، این این آئی، نوائے وقت رپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں درخواستگزاران کی عدم پیشی پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟،جس پر علی بخاری ایڈووکیٹ نے بتایاکہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ہائیکورٹ کے باہر گاڑی میں موجود ہیں، باہر پولیس نے ناکہ لگایا ہوا ہے،وہ گاڑی سے نکلے تو گرفتار ہوجائیں گے،عدالت نے کہاکہ ایسے کیسے گرفتار ہوجائیں گے،قانون کے مطابق ان کی موجودگی ضروری ہے،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ آپ پروٹیکشن دے دیں تاکہ پولیس ان کو گیٹ کے باہر سے گرفتار نہ کرے، عدالت نے کہاکہ کیا کوئی نظیر موجود ہے کہ بغیر پیش ہوئے ضمانت ملی ہو؟ہم کوئی نئی روایت تو نہیں ڈال سکتے،جس پر وکیل نے کہاکہ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے کی نظیر موجود ہے،عدالت نے کہاکہ ہمآج تک کا وقت دے دیتے ہیں درخواست گزار پیش ہوجائیں،تو سن لیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل عبدالرزاق قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ کے 2 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت 7 جولائی تک منظور کرلی،عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا،ماڈل ٹاﺅن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے آفس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅجبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف کنٹینر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،گذشتہ روز عدالت نے دونوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے۔ لاہور میں جناح ہاو¿س حملہ کیس میں تفتیش کے لئے طلبی کے باوجودچیئرمین تحریک انصاف،ان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر جے آئی ٹی کے پاس پیش نہ ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق جناح حملہ کیس کے مقدمہ کی تفتیش کے لئے حکومت کی جانب سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل کی سربراہی میں بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب کررکھا تھا۔ذرائع کے مطابق اب ملزمان کو تیسرا حتمی طلبی نوٹس بھیجا جائے گا اور نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سنگین غداری کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔چیف جسٹس نعیم اختر افغان و جسٹس محمد نواز رانا پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے سنگین غداری مقدمے کیس کی تاریخ دے دی۔ عدالت نے سنگین غداری مقدمے کی سماعت 25 جولائی کو مقرر کر دی۔جبکہ سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کے رہنما غلام سرورخان،سابق ایم این اے منصورخان،اورسابق ایم پی اے عمارصدیق خان کوگزشتہ رات آخری حصہ میںاسلام آبادکے علاقہ سے ٹیکسلاواہ سرکل پولیس حکام نے گرفتا رکر کے تھانہ واہ کینٹ سٹی میںبندکردیاگیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیہ اراضی کیس میں آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کیلئے آخری وارننگ دی ہے۔