اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔اظہارِ وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ارکان سے روابط قائم کرکے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں لہٰذا 7 دن میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جواب تسلی بخش نہ ہونے یا نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
پرویز خٹک نوٹس
ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب ، پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کو شوکاز
Jun 22, 2023