زرداری نے تمام اختیارات پارلیمان کو دیئے، یوسف رضا گیلانی

ملتان(آئی این پی) رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے تمام اختیارات پارلیمان کو دیئے، پارلیمان مضبوط ہوا مگر کام نہ ہو سکا،ان کا مقصد ملک سے 50اے ٹو بی کا خاتمہ تھا، کوئی بھی صدر منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کے اختیارات کو استعمال نہیں کرسکتا،چاہتے ہیں کہ ایسے اختیارات میں آئین و قانون سازی ہونی چاہیے۔ بدھ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے تما م تر اختیارات پارلیمان کو دے دیئے، پارلیمان تو مضبوط ہوا لیکن اس میں 15فیصد کام نہیں ہوسکا،اگر وہ کام ہوجاتا تو آج ملک مشکلات کا شکار نہ ہوتا،ان کا مقصد ملک سے 50اے ٹو بی کا خاتمہ تھا،اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی صدر منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کے اختیارات کو استعمال نہیں کرسکتا،ان اختیارات کی بنا پر صدر بار ایسوسی ایشن نے مجھ سے ملاقات کی اور کہا کہ اتنے مطمئن نہ ہوں، اگر 50اے ٹو بی کے اختیارات صدر کے پاس نہیں تو وہ اختیارات سپریم کورٹ اور چیف جسٹس استعمال کرسکتے ہیں،عدلیہ نے ان اختیارات کا استعمال کیا، انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور میری حکومت کو برطرف کیا،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے اختیارات میں آئین و قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ بائیس کروڑ عوام اس سے اثر انداز نہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...