لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ایگزامینیشن کمیٹی کی سفارش پر 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 26 سول ججز کم مجسٹریٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تقررنامے جاری کر دیئے گئے۔تقرر ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں عبدالحفیظ بھٹہ ، ظفر حیات ، عظمیٰ فرناز، جام محمد سجاد ، جاوید اقبال ، اللہ دتہ ، عمران رشید ، بشیر احمد ، رحمان یعقوب عرفانی ، عبدالحسنات ، امتیاز احمد ، بشریٰ کوکب ، صبغت اللہ ، نوید اقبال ، یاسر حنیف ، محمد سفیر ، نورین انجم ، غلام لطیف بٹ ، مظفر خان اور ملک محمد ساجد جبکہ سول ججوں میں علی نقوی ٹیپو ، شمس احمد ، محمد عدیل گھمن ، رابعہ جمیل محمد نعمان یاسین ، سارا احمد ، شہزادہ شاہ بہرام ، محمد ذین الرحمان ، احسان اللہ یوسف ، مریم انور ، ثانیہ صفدر بھٹی ، منصب علی افضل ، مصبا الاعائشہ ، حافظ راﺅجہانگیر ، سیدہ بانو بخاری ، طیبہ شہزاد ، عاصمہ سعید ، عبید اللہ علیم ، تہمینہ یاسمین ، آصف علی ، انعم اکرم ، نیلوفر ، عابد حسین اور یسراءاقبال نام شامل ہیں اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ججز تقرری