لاہور (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت بھی معطل کر دی۔ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سی ای سی کے بھی رکن ہیں۔ برطرفی کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں متوقع ہے۔