کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بےنظیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین نمونہ ان کی سوچ اور فلسفے کی پیروی کرنا ہے۔ بےنظیر کا مشن پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی شہید بےنظیر بھٹو کے فلسفے پر سختی سے کاربند رہے گی۔ فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو اندھیروں میں گھری قوم کے لئے روشنی کی کرن تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا تو آنے والی عوامی حکومت بھی روزگار لائے گی۔ بےنظیر ایک تاریخ ساز شخصیت اور انسان دوست تحریک کا نام ہے۔ آج جمہوریت کے پودے کا پروان چڑھنا شہید بےنظیر بھٹو کی طویل انتھک جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے، سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو نوجوانوں کو گمراہ کرکے تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں انہیں رد کرنا ہوگا، ہمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی تنزلی کا چیلنج درپیش ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، آج کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، موجودہ نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی خاص طبقے یا کچھ افراد کا نہیں بلکہ سب کا ہے، نوجوان اصل سرمایہ ہیں، اور یہ ہی مستقل اور حال کی امید ہیں، جو کوئی آپ کو پرتشدد واقعات کے لیے اکسائے، نفرت پر مبنی باتیں کرے اس کو مسترد کردیں۔ ہمیں معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ نوجوان نسل میرٹ‘ شفافیت اور فیصلہ سازی کے مواقع چاہتی ہے۔ ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہونی چاہئے۔ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا دور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 ءکے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ جیالوں نے تحریک عدم اعتماد لا کر جمہوری طریقے سے انتقام لیا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو تو پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی ہے۔ ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں‘ بے روزگاری ‘ غربت اور مہنگائی سے ہم نے ملک کے تمام مسائل کو حل کرنا ہے اب میری باری ہے آپ کی خدمت کروں گا۔ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ آپ نے اس ککری گرا¶نڈ سے ضیاءالحق اور مشرف کو للکارا۔ پیپلز پارٹی کے اچھے دن آنے لگے ہیں۔ اسی ککری گرا¶نڈ سے سلیکٹڈ کو للکارا۔ اس گرا¶نڈ میں آصف زرداری اور بے نظیر کی شادی ہوئی تھی۔
اب میری باری ہے ، پی پی کے اچھے دن آنیوالے ، خدمت کرونگا : بلاول
Jun 22, 2023