مقبوضہ کشمیر کو مسلس بغیر کسی حکومت کے رکھنا آئین اور جمہوریت کیساتھ بڑا مذاق ہے 

Jun 22, 2023

سری نگر (کے پی آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کو مسلسل بغیر کسی منتخب حکومت کے رکھنا آئین ، جموریت اور عوامی حقوق کے ساتھ ایک بڑا مذا ق ہے۔پارٹی ترجمان سہیل بخاری نے سری نگر میں ایک انٹرویو میں کہاہم اسے جموں و کشمیر میں آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی پانچویں برسی کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت، اخلاقیات اور آئین کا قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ان پانچ سالوں میں کشمیری عوام کو سیاسی، جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم رکھا۔ جبکہ ضلع انبہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع کے علاقے گگوال میں ایک بس کے نہر میں گرنے سے پیش آیا۔ مسافر بس سموترا چھنی سے گگوال جا رہی تھی۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی کی سپلائی کم کر دی ہے جس کے باعث جموں اور وادی میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے۔ بجلی کی بندش سے عام شہری اور کاروباری افراد بری طرح متاثر ہور ہے ہیں۔جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیریوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا ہے۔مجلس عمل نے کہا ہے کہ کشمیری قیدیوں بالخصوص تمام سیاسی رہنماﺅں،کارکنوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اورنوجوانوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی ضروری ہے۔جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے پارٹی کے 59واں یوم تاسیس کے موقع پرتنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی 5اگست2019سے مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے عزم و استقلال کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مخاصمت اور محاذ آرائی کا رویہ ترک کر کے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا ایسا حل تلاش کرنا چاہیے جو دونوںکیلئے قابل قبول ہو۔ 

مزیدخبریں