پیرس میں دھماکا، 30افراد زخمی

Jun 22, 2023

پیرس (نیٹ نیوز) پیرس کے وسط میں واقع مصروف لاطینی کوارٹر کی ایک گلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں غیر ملکی طلبا میں مقبول ڈیزائن سکول کا اگلا حصہ منہدم ہو گیا۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں