حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عمر فار و ق وڑائچ یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے نواحی گا¶ں جلال آنہ کے رہائشی سمیع اللہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے سمیع اللہ کے ا ہلخانہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ غم اوردکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تلاش کیلئے بھر پور ا قدامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے سمیع اللہ کے بھائیوں کا ڈی این سے ٹیسٹ بھی کیا اور نمونہ جات لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ سمیع اللہ کے گھر گئے،اظہار افسوس کیا
Jun 22, 2023