حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن حافظ آباد تنو یر احمد خاں نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندارج، منتقلی، حذف، اور درستگی کے لیے 13جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے عوام اپنے ووٹ کے اندراج،منتقلی، حذف، اور درستگی کے لیے مقرر تاریخ تک ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا شہری اپنی خواتین، معذور افراداور خواجہ سرا¶ں کے ووٹ کے اندراج کو بھی یقینی بنائیں۔