قصور(نمائندہ نوائے وقت)یوٹیلٹی سٹور پر آٹا چینی نایاب شہری پریشان قصور بھر کے یوٹیلٹی سٹور ز پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،چینی غائب ہو گئی۔ شہر پرےشان‘ عید الضحی کی آمد پر شہری بازار سے مہنگے داموں اشیاءخوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے سے ناکام نظر آرہی ہے سٹورز پر خریداری کیلئے آنے والے مرد خواتین نے کہا سبسڈائز اشیاءآٹا،گھی،چینی کی کوالٹی کو وافر اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔محض دعووں کے سوا غربت و افلاس کے خاتمہ کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیکھا ئی دیتا۔
قصورکے یوٹیلٹی سٹور زپر آٹا، چینی نایاب‘ شہری پریشان
Jun 22, 2023