جمبر (نامہ نگار)پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حکومتوں نے بیرونی آقا¶ں کی خوشنودی کیلئے اسلام کے منافی قوانین بنائے ۔جمعیت علما ءپاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کےلئے ملک بھر میں ”نظام مصطفےٰ نفاذ عوامی رابطہ مہم “کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ملک کی معاشی حالت کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ءپاکستان کے مرکزی صدر علامہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرالوری نے جمعےت علما ءپاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے شرکا ءسے خطاب کرتے کیا اس موقع پر اجلاس سے پیر سید محمد صفدرشاہ گیلانی،ڈاکٹر جاوید اعوان،پیر جمال الدین چشتی،حاجی عاشق علی خان قادری خواجہ قطب الدین سیالوی،پیر سعید احمد نقشبندی،سید محمد انوازالزمان، ڈاکٹر یونس دانش، علامہ نصیر احمد نورانی،صاحبزادہ افتخار احمد عباسی،پیر حکیم دانش بشیرحیدریاور دیگر مقررین نے بھی خطاب کےا۔
جمعیت علما ءپاکستان نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا :ابوالخیرمحمد زبیرالوری
Jun 22, 2023