شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) نواحی آبادی ساہوکی ملیاں میں گھریلو جھگڑے کی بناءپر میاں بیوی کے درمیان چھریاں چل گئیں جبکہ خاتون منزہ بی بی اور اس کے خاوند نوید ڈوگر نے ایک دوسرے پر قاتلانہ حملہ کر کے تیز دھار چھری کے وار کئے جس سے دونوں لہولہان ہو کر بے ہوش ہوگئے اور ان کو رشتہ داروں اور محلے داروں نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں علاج کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے دونوں کو میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے عملے نے دونوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔