لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز میں بطور لاءانسٹرکٹرز تعینات لیگل انسپکٹرز کے جاب کنٹریکٹ میں پانچ برس کی توسیع کردی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے محکمانہ عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہاکہ لیگل انسپکٹرز کی جاب کنفرمیشن کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان اور دیگر مراحل کو جلد مکمل کیا جائےگا۔، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب انسپکٹرز لیگل کو میرٹ کی بنیاد پر پروموشنز بھی جلد کی جائیں گی۔ تمام لیگل انسپکٹرز اپنے فرائض بھرپور محنت سے ادا کریں اور زیر تربیت اہلکاروں کو قانون کی تعلیم سے بہتر طور پر ہمکنار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ٹریننگ اداروں کے لیگل انسپکٹرز (لاءانسٹرکٹرز) سے ملاقات کے دوران کیا۔