بچوں کو انگریزی، اردو ، ریاضی کے بنیادی تصورات سمجھانے کیلئے منصوبے کا آغاز


لاہور( لیڈی رپورٹر)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اوریونیسیف کے اشتراک سے آﺅٹ آف سکو ل بچوں ،بچوں کی سکولوںمیں واپسی اورپڑھائی میں پیچھے رہ جانے والے بچوں کو انگریزی، اردو اور ریاضی کے بنیادی تصورات سے روشناس کرانے کیلئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔’ٹرانسفارمیشن ان ایکسیس ،لرننگ ، ایکویٹی اینڈ ایجوکیشن مینجمنٹ “ پروگرام کے تحت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور یونیسیف کے اشتراک سے پہلی مرتبہ پنجاب کے 5 اضلاع میں 1954 لرننگ کیمپس کا آغاز کیا گیا ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 75ہزار سے زائد بچوں کی انرولمنٹ ہو چکی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت 80 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت انرول ہونے والے بچوں کو اسٹیشنری ، ورک شیٹس اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ تدریسی کیمپس کی حاضریوں اور تدریس کا تمام ڈیٹا ایف ایل این ایپلی کیشن کے ذریعے سے آن لائن محفوظ کیا جا رہا ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونیسیف کے مذکورہ پروگرام کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرز کے منصوبوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن