لاہور(لیڈی رپورٹر ) مقبوضہ کشمیر کی حریت تحریکوں اور پاکستان کی جغرافیائی سیاست کی صورتِ حالات پر ممتاز کشمیری رہنما اور معروف صحافی مرزا خادم حسین جرال کی تصنیف بعنوان ”تگ و تازِ آزادی: کشمیریات و پاکستانیات“ شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور حق گو صحافیوں پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا خصوصی تذکرہ بھی شامل ہے۔ مصنف ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ، انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر نامی فلاحی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور انجمن حمایتِ اسلام کے سیکرٹری فنانس کی حیثیت سے بھی فرائضِ منصبی انجام دے رہے ہیں۔