لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انستھزیا مینجمنٹ سسٹم رائج کر دیا گیا ہے۔صوبے کے پسماندہ علاقوں اور چھوٹ شہروں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی سرجیکل آپریشن کرنے میں رکاوٹ ہے۔ نگران حکومت نے یہ رکاوٹ دور کرنے کیلئے مریضوں کو بے ہوش کرنے والے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں آپریشن کرنے کیلئے مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ان پرائیویٹ ڈاکٹروں کو فی کیس کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی اور ایک کیس کے 3 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی۔نگران حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں مقامی طور پر ہزاروں مریضوں کے آپریشن ہو سکیں گے۔ بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر آپریشنز کا دباو¿ کم ہوگا اور مریضوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ ہماری کوششوں کا مقصد غریب مریضوں کو ریلیف دینا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر ذاتی طور پر توجہ دے رہے ہیں۔