سینئر صحافی الطاف حسن قریشی  کی گورنر سے ملاقات ، کتاب  ”مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا“ پیش

لاہور (لیڈی رپورٹر) ممتاز سینئر صحافی اور ا±ردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ الطاف حسن قریشی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اپنی تازہ ترین کتاب ”مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا“ گورنر پنجاب کی خدمت میں تحفتاً پیش کی۔ گورنر نے کہا کہ آپ کی طرف سے دیا ہوا تحفہ میری زندگی کا اثاثہ اور اعزاز ہے۔ آپ نے تحریک پاکستان، تکمیل پاکستان میں جو شاندار کردار ادا کیا وہ ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ مشرقی پاکستان ہمارا قومی سرمایہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ ”مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا“ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز اور لائبریریز میں دستیاب ہو۔ تاکہ نئی نسل خصوصاً طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام پڑھیں اور اس پر تحقیقی مقالہ جات لکھیں۔ اس موقعہ پر قلم فاﺅنڈیشن کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالستار عاصم، مینیجنگ ڈائریکٹر سلمان علی چودھری ،ایقان حسن قریشی اور ا±ردو ڈائجسٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر طیب اعجاز قریشی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن