جھلسا دینے والی ہوا جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے: این ڈی ایم اے

کراچی (نیٹ نیوز)  این ڈی ایم اے نے احتیاط نہ کرنے پر موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کو جان لیوا ثابت ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔ جاری کردہ الرٹ جس میں عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے سادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں، گرمی کی لہر کے دوران کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں، دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز اور تیزدھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ الرٹ کے مطابق بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں، نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اوراو آر ایس پئیں، ہلکے اورنرم کپٹرے پہنیں، اگرکوئی بے ہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالیں، شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...