توشہ خانہ کیس میں عمران کی اپیلوں پر دلائل مکمل

Jun 22, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے ہر جواب الجواب دلائل شروع کر دیے گئے۔ گذشتہ روز سماعت کے  دوران سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث اور الیکشن کمشن کے وکیل امجد پرویز کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے، الیکشن کمشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کریمنل کیسز میں law of limitations کا اطلاق نہیں ہوتا، تکنیکی بنیادوں پر اس درخواست کو منظور کرنا انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے توشہ خانہ کیس بھجوائے جانے کے طریقہ کار پر دلائل دیے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کیس بھجوائے جانے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا۔ امجد پرویز نے کہا کیس کی بنیاد ہی الیکشن کمشن کا فیصلہ ہے، جو ریکارڈ پر موجود ہے۔ یہ حقائق کے منافی ہے کہ کیس کو باقاعدہ طریقہ کے تحت نہیں بھجوایا گیا، کیس کے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ درخواست مسترد قرار دی جائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل کو آئندہ سماعت تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں