9 مئی واقعات،9شرپسند وں کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں گرفتار 12 شر پسند کارکنان کی بعد از گرفتاری درخواست پر فیصلہ سنایا دیا ۔عدالت نے 9 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا ۔عدالت نے تین ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جلائو گھیرائو کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر 23 جون کو دلائل طلب کرلیے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر شیرپائو پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقاریر اور جلائو گھیرائو کا الزام ہے۔جبکہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی ۔قبل ازیںلاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو اعجاز چوہدری کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے سلمی اعجاز کی درخواست نمٹا دی ۔

ای پیپر دی نیشن