اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کی سب سے بڑی دانش گاہ ہے اور سمر انٹرن شپ پروگرام میں طالب علموں کو قانون سازی کے طریقہ کار سیکھنے کا موقع ملے گا۔ پارلیمان کی عزت وتکریم ہم سب پر فرض ہے اور پارلیمان کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جمہوری نظام ایک بہترین طرز حکمرانی ہے جس میں ہر عوامی نمائندے کو حلقے کے لاکھوں ووٹرز کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمر انٹرن شپ پروگرام کے انٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان اور نوجوان نسل کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ایک ایسی جگہ ہے جہاں سیاسی رہنما اتفاق رائے کے ساتھ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے آخری سانس تک آمریت کے خلاف جدوجہد کی۔
پارلیمان کے تقدس کو برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے: پرویز اشرف
Jun 22, 2023