اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ و سینیٹرز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پر ارکان قومی اسمبلی میں تشویش ہے۔ قومی اسمبلی میںقانون سازی کی مخالفت کریں گے۔ بل پر اراکین قومی اسمبلی نے نجی محافل میں بھی شدید تنقید کی۔ ملک معاشی بدحالی کا شکار، مراعات اور اخراجات قومی خزانے پر بوجھ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی نجی محافل میںغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون سازی کی مخالفت اور قومی اسمبلی میں اسے مسترد کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔