گوادر کے عوام کی ترقی اور پورٹ کے مخالف نہیں : مولانا ہدایت الرحمن

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل، رانا فرحان اسلم) گوادر حق دو تحریک کے مرکزی رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کی ترقی اور گوادر پورٹ کے مخالف نہیں ہیں، گوادر کے مقامی افراد کو ملازمتوں میں کوٹہ دیا جائے اور نوجوانوں کو ووکیشنل تربیت دی جائے، ہم پر امن لوگ ہیں اور آئین پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے، جمہوری انداز کو ہی اختیار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ اسلام آباد کے آفس کے دورے کے موقع پر انٹرویو میں کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ جب 2002میں گوادر پورٹ بنی تو ہمیں امید دلائی گئی کہ مقامی لوگوں کی تقدیر بدلے گی، یہ مستقبل کا دوبئی ہو گا لیکن20سال گزر گئے نہ تو وہاں کے لوگو ں کو صاف پانی ملا نہ صحت اور نہ ہی بجلی کی سہولت میسر آئی۔ ہمیں کہا گیا کہ اس کے لیے صبر کرو، وہاں کے ماہی گیروں اور عوام پر پابندیاں لگا دی گئیں جس سے عوام میں غم و غصہ پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...