ساف چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو پہلے میچ میں 0-4 شکست دیدی‘یاد رہے بھارت نے سازش کے تحت پاکستان کھلاڑیوں اور سٹاف کو ویزے تاخیر سے جاری کئے تھے ‘ٹیم کو پہنچنے کے فوری بعد میچ کھیلنا پڑا۔بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان سنیل نے 3 جبکہ اْدنتا سنگھ نے 1 گول ۔ پاکستانی ٹیم متعدد کوششوں کے باوجود گیند کو گول پوسٹ کرنے میں ناکام رہی۔پہلے ہاف میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں رئیس نبی، عمر حیات اور بھارت کے سندیش کو یلو کارڈ ملا تھا لیکن دوسرے ہاف میں کسی بھی کھلاڑی کو کوئی کارڈ نہیں ملا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کی ٹیمیں ہیں، پاکستان کا اگلا میچ 24 جون کو کویت جبکہ نیپال سے 27 جون کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...