فیصل آبا(اے پی پی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے تدریس،تربیت اور تحقیقی میدان میں تعاون کو فروغ دیں گے۔مفاہمت کی یادداشت پرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آبادکے صدر ندیم ریاض نے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر بیرونی تعلقات پروفیسر محمد ثاقب،ڈین سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر خالد مشتاق،ڈاکٹر خالد بشیر و دیگر بھی موجود تھے۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے زرعی معیشت میں بہتری کیلئے پالیسی پیپر مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینار، ورکشاپ اور مشاوراتی اجلاس کا انعقاد بھی کریں گے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زراعت کی ترقی کیلئے نئے بیج متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ آٹ ریچ،تحقیقات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ندیم ریاض نے ان کے ادارے میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا۔معاہدے کا مقصد ملک میں خوشحالی کے حصول کے لئے سائنسی بنیادوں پر مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔