آم کے باغبانوں پر جوؤں ومائٹس کے حملہ کومائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (این این آئی)آم کے باغبانوں کو پھل پر جوؤں ومائٹس کے حملہ کاخاص خیال رکھنے اوراسے مناسب مائٹی سائیڈسے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ اب جبکہ باغات میں آم کا پھل پک کر تقریباً تیار ہوچکا ہے لہٰذا باغبان مسلسل کیڑوں کے حملہ کا جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر بھی جاری رکھیں تاکہ بہترین اور بے داغ پھل کی صورت میں انہیں اچھا معاوضہ مل سکے۔آم کے باغبان گرے ہوئے پھل کو جمع کرکے زمین میں اچھی طرح دبادیں اور پھل کی مکھی کے لیے فی ایکڑ 6 پھندے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان پودوں سے نیچے اترنے والی گدھیڑی کا تدارک بھی جاری رکھیں اور پھندوں میں روئی کے تنبے باقاعدگی سے ایک ہفتہ کے وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں۔انہوں نے آم کے پھل کی مکمل برداشت تک باغبانوں کو 12 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا عمل بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن