مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصد اضافہ

Jun 22, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو319 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 306 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی نموہوئی ہے، اپریل میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 312 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں بڑھ کر319 ملین ڈالرہوگیا، جاری مالی سال کے پہلے 11 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو3.69 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو3.89 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مزیدخبریں