لاپتہ آبدوز کی تلاش: زیرِ سمندر روبوٹ کو ملبہ ملا ہے، امریکی کوسٹ گارڈ

بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ (یو ایس سی جی) کے مطابق زیر سمندر ایک روبوٹ کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے، ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب جس جگہ تلاش کررہے تھے اس علاقے میں ملبہ ملا ہے۔

ماہرین روبوٹ سے ملنے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کے ملبے کے نزدیک ملنے والے ملبے سے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں آبدوز کی تلاش میں مصروف ہیں، ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز اتوار کو لاپتہ ہوئی تھی۔

تلاش کے کام میں شامل 2 ڈرون سمندر کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں اور مزید آلات لیکر برطانیہ کی فوج کا 1 طیارہ بھی وہاں پہنچ رہا ہے۔آبدوز ٹائٹن میں معروف پاکستانی بزنس مین حسین داؤد کے بیٹے شہزادہ داؤد اور پوتے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار ہیں جو 18 جون کو ٹائی ٹینک کا ملبا دیکھنے کے لیے کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ سے آبدوز کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

 48 سالہ برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد کو سائنس اور دریافت کا شوق ٹائی ٹینک کے ملبے تک لے گیا۔

اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ سفر اور سائنس سلیمان داؤد کے ڈی این اے کا حصہ ہیں۔ اپنے والد کی طرح سلیمان داؤد بھی سائنس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

ای پیپر دی نیشن