شان مسعود ایک ہی گیند پر ہٹ وکٹ‘رن آؤٹ پھر بھی ناٹ آؤٹ قرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود ایک ہی گیند پر ہٹ وکٹ اور رن آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔یارکشائر کے کپتان شان مسعود لنکا شائر کیخلاف بیٹنگ کررہے تھے تو جیک بلاتھروک کے 15ویں اوور میں یہ واقعہ پیش آیا۔شان مسعود شاٹ لگانے لگے تو ان کا پائوں وکٹوں سے ٹکرا گیا اور وہ ہٹ وکٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اسی وجہ سے رن بھی نہیں لیا اور بیچ میں رک گئے اور بائولر نے انہیں رن آئوٹ کردیا لیکن نوبال ہونے کی وجہ سے وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔تاہم آن فیلڈ امپائرز جیمز مڈل بروک اور گراہم لائیڈ نے آئی سی سی کے قانون 31.7 کے تحت انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن