فیروزوالہ( نامہ نگار) پی پی 139 جماعت اسلامی کوٹ عبدالمالک کے سینر رہنما چوہدری عمیر مشتاق کمبوہ نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے فی یونٹ میں اضافہ کا پیش خیمہ اور عوام کا معاشی قتل ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کامزید طوفان لائیگا۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حکومت کی عام آدمی کیخلاف معاشی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔نااہل حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا بم چلا دیا ہے۔
مہنگی بجلی ، عوام کا معاشی قتل ،مہنگائی کا طوفان آئیگا:عمیر مشتاق کمبوہ
Jun 22, 2024