24گھنٹوں میں 1401ٹریفک حادثات پرریسکیو 1122کا ریسپانڈ 

لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1401ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 691افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔844معمولی زخمی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک حادثات میں 771ڈرائیوز،46کم عمرڈرائیور، 614مسافراور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔310ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔صوبائی دارالحکومت 353متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد108حادثات میں 111متاثرین کیساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 86حادثات میں 86متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ 1544متاثرین میں 1193مرد اور351خواتین شامل جبکہ زخمیوں میں 283افراد کی اوسط عمر18سال سے کم868افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ393زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں  1232موٹر سائیکلز،  69 آٹو رکشے،150کاریں،26وین13 مسافر بسیں،11ٹرک اور138دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...