ہائیکورٹ :  اسائلم سیکرزکے پاسپورٹ پر پابندی کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری‘ جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے اسائلم سیکرز پر پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 2جولائی تک ملتوی کر دی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاسپورٹ اپلائی کیا جبکہ پاکستان گورنمنٹ نے پاسپورٹ جاری نہیں کیا۔ درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کا کوئی کیس نہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکام کو اسائلم سیکرز پر پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن