لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتب کے مصنف ، جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ نے ملکی حالات کے تناظر میں کہا ہے کہ قومی سطح پر اصل مسئلہ و چیلنج معیشت کی بہتری و بحالی ہے۔ اس وقت بیرونی قرضوں کا بوجھ ، ملکی آمدن و اخراجات میں عدم توازن ، ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ یہ مسائل بلاشبہ ہمارے اپنے پیدا کردہ ہیں اور ہمیں خود ہی انہیں سخت فیصلے کرکے حل کرنا ہے۔ یہ سیاسی عدم استحکام ، مس مینجمنٹ اور سول بیورو کریسی کی حکمت عملی یا فیصلوں کی وجہ سے ہے۔ حالات واقعی بہت خراب ہیں۔ ہمیں صرف قومی مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ اپنی خامیوں کو بہتر غور و فیکر کے ساتھ خوبیوں میں بدلنے سے حالات بہتر ہوں گے۔ مال جمع کرنے کی حرص سے نکلیں بہت دیر ہو چکی ہے۔ تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔