خواتین کیلئے پی آئی ٹی بی کے تربیتی پروگرام میں آن لائن ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 

Jun 22, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں کریئر بلڈنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے تربیتی پروگرام ’’SheWins‘‘ میں آن لائن ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ خواتین امیدوار ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ویڈیو کانٹینٹ کریشن اور لوگو اینڈ برینڈ ڈیزائن میں رعایتی فیس کے ساتھ 5 ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ حاصل کر سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے بعد خواتین بہتر کاروباری مواقع تلاش کرنے اور کاروباری زندگی کے توازن کو سمجھنے کے قابل ہو سکیں گی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مزیدخبریں