عقیدہ کی پہریداری انبیاء کرامؑ کا مشن، پاسدای    امت پر فرض :میاں جمیل 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ کی پہریداری انبیاء کرام علیہم السلام کا مشن ہے اور اس کی پاسدای    امت پر فرض ہے۔ حضرت آدمؑ سے لے کر خاتم النّبیین حضور نبی کریمؐ تک ہر رسول اور نبی نے عقیدہ توحید کی تبلیغ اور اس کے دفاع کا فریضہ خوب خوب نبھا دیا۔ سیدنا ابراہیمؑ اور سیدنا اسماعیلؑ نے عقیدہ توحید کے ساتھ مہر ووفا کے انمنٹ نقوش ثبت کئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے منتخب اور محبوب بندوں کی اپنی رضاوخوشنودی کیلئے جدوجہد کو بھی رہتی دنیا تک یادگار اور مثالی بنا دیا۔ آج امت مصطفیؐ کے ہر فرد پر فرض ہے کہ وہ عقیدہ توحید کی پہریداری کے مشن نبویؐ سے وفاداری نبھائے۔ ایک مسلمان ومومن کے ایمان کا تقاضا بھی ہے اور امت پر فرض بھی ہے جس کی ادائیگی میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

ای پیپر دی نیشن