فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے صوبہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم کی بہتری کیلئے بجٹ میں اضافہ اور غریب افراد کیلئے گھر بنانے پر مالی امداد کا اعلان کرکے مثالی کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔