تعلیمی و تحقیقی اداروں ، آئی ٹی انڈسٹری میںفاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے:ماجد قادری  

Jun 22, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) تعلیمی و تحقیقی اداروں اور آئی ٹی انڈسٹری کے درمیان پائے جانیوالے فاصلے کو ختم کرنے کیلئے مختلف کاوشوں کی  ضرورت ہے۔ یہ مفاہمتی یاداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کو شاہ رح ٹیکنالوجیز میں ملازمت اور انٹرن شپ فراہم کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر شاہ رح ٹیکنالوجیز ماجد قادری نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔ شاہ رح ٹیکنالوجیزاور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوئے جس کا مقصد طلبا و طالبات کو ملازمت، انٹرن شپ، مارکیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کی منیجر ایکسٹرنل افیئرز ڈاکٹر رابعہ شہزاد نے شاہ رح ٹیکنالوجیز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمتی یاداشت دونوں اداروں اور آئی ٹی انڈسٹری کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ اس موقع پر شاہ رح ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹرز حامد سعید اور ماجد قادری کو یونیورسٹی کا دورہ بھی کروایا گیا۔

مزیدخبریں