لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ عید کے بعد فری میڈیکل کیمپ کاسلسلہ بحال کردیا ہے۔دعا ہے خوراک اورادویات سے محرومی کسی انسان کی موت کاسبب نہ بنے۔ جہاں نادار شہریوں کو بیماریوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاجائے وہ معاشرہ صحتمند نہیں ہوسکتا۔ انسانیت کی خدمت کرنیوالے اللہ ربّ العزت کاحسن انتخاب اور مقرب ہیں۔جس طرح معاشرے کے نادارومفلس اور مستحق افراد کی دہلیز پر قربانی کا گوشت پہنچایا۔ اس طرح انہیں ڈورٹوڈور جدید طبی سہولیات اورمفت ادویات بھی فراہم کررہے ہیں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز اور قبضہ مافیا کیخلاف قانونی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ہم انصاف تک رسائی کے معاملے میں ناامید یامایوس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طورپرباوردی اہلکاروں کاماورائے عدالت اقدام بدترین انتقام شمار کیاجائے گا۔اگرقانون کے محافظ اپنے ہاتھوں سے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیرنا شروع کردیں توپھرکوئی عام شہری انصاف کیلئے کہاں جائے۔ چیئرمین حاجی قیصرامین بٹ کی قیادت میں مجھ سمیت بورڈآف ٹرسٹیز نے مسلسل کئی برس تک انتھک محنت کرتے ہوئے اس فلاحی ادارہ کو شجرسایہ دار بنایا۔ہمارے کلیدی کرداراورہماری خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔