منڈی بہاؤ الدین کے 3 افراد سیشن کورٹ بھلوال پیشی سے واپسی پر قتل

بھلوال (نامہ نگار) پیشی سے واپس جانے والے تین افراد مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے گڑھ قائم کے رہائشی مدثر شہزاد، مناظر اور جاوید ساتھیوں کے ہمراہ بھلوال سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی سے واپس جاتے ہوئے راجہ اسلم کالونی چک نمبر5 جنوبی کے ریلوے پھاٹک کے پاس پہنچے تو پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے جونہی گاڑی روکی مخالف گروپ کے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بھلوال میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

ای پیپر دی نیشن