اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) قائد احزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 اس لیے لگائی گئی ہے کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے فری عمران خان احتجاج کی کال دی ہے، فارم 47 کی وزیر اعلی پنجاب اور غیر پروفیشنل آئی جی پنجاب نے پنجاب میں دفعہ 144 لگا دی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد احزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا استحقاق مجروح ہو رہا ہے، یہ ہمارے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کون سے فاشسٹ ریاست میں رہ رہے ہیں؟