جسٹس (ر) دلاور محمود کے ایصال ثواب کیلئے قل‘ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Jun 22, 2024

لاہور (خبر نگار) جسٹس ریٹائرڈ میاں دلاور محمود کے ایصال ثواب کے لیے قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ 37میسن روڈ پر عصر کی نماز کے بعد ادا کئے گئے۔ جس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، معظم وٹو، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ حسان، سردار قاسم فاروق، طارق رحیم، خواجہ نصیر سمیت مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات، نامور وکلاء اور ججز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قل میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ جسٹس ریٹائرڈ میاں دلاور محمود بدھ کے روز ہارٹ فیل کے باعث اتفاق ہسپتال میں انتقال فرما گئے تھے اور انہیں میانی صاحب قبرستان میں دفن کیا گیا۔

مزیدخبریں