کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں تجارتی خسارہ 87 فیصد کم ہوا۔ 11 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر کم ہو کر 46 کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالر تھا۔ مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3ارب ڈالر رہیں۔ مئی کا تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔ تجارت، خدمات اور آمدن کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا جب کہ ورکرز ترسیلات 3.24 کروڑ ڈالر رہیں۔مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ کھاتہ 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منفی رہا۔ 11ماہ کی درآمدات 48.40 ارب ڈالر اور برآمدات 28.67 ارب ڈالر رہیں۔گیارہ مہینوں کا تجارتی خسارہ 19.72 ارب ڈالر رہا۔ رواں مالی سال 11ماہ میں تجارت، خدمات، آمدن کا خسارہ 29.37 ارب ڈالر رہا۔ 11مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27 ارب 9 کروڑ ڈالر رہیں۔