پوسٹ حج انتظامات ،وزیر مذہبی امور کا پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ کا دورہ  

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پوسٹ حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ کا دورہ کیا ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیا الرحمن نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو حج آپریشن سے متعلق بریفنگ دی  چوہدری سالک حسین نے پاکستان ہاؤس میں قائم  مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور جاری حج آپریشن کا جائزہ لیا ۔ چوہدری سالک حسین نے عازمین حج شدید گرم موسم کے باوجود حجاج کی حفاظت اور بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان سعود اور وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن