شکرگڑھ (نامہ نگار) شکرگڑھ کے علاقہ کوٹلی میں باسی کھانا کھانے سے ایک گھر کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں 4 بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شکر گڑھ میں باسی کھانا کھانے سے خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
Jun 22, 2024