گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع گوجرانولہ کی ٹیمیں متحرک رہیں،مختلف یونین کونسلوں سے قربانی کی آلائشوں وغیرہ کو اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر پہنچا دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و عملہ نے عید الاضحیٰ پر صفائی کے عمل میں بھر پور حصہ لیا۔
گوجرانوالہ:عید الاضحی کے تینوں روز لوکل گورنمنٹ کی ٹیمیں متحرک رہیں
Jun 22, 2024