عید الاضحی پرمیونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی کے عملہ نے صفائی کے مثالی انتظامات کئے 

گکھڑ منڈی (نامہ نگار) عید الضحی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی گکھڑ میں سید نوید حیدر شیرازی کمشنر گوجرانوالہ ،محمد طارق قریشی ڈپٹی کمشنر وزیرآباد،رب نواز چدھڑ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور محمد منیر ملک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ کی زیر نگرانی عملہ صفائی میونسپل کمیٹی گکھڑ نے عید الاضحٰی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے۔سینٹری انسپکٹر رانا شکیل احمد ،سپروائزرز کرامت سہوترا،لعذر سرویا،ظفر گل،بنیامین سہوترا عید کے تینوں ایام میں اپنے عملہ کے ساتھ فیلڈ میں کام کرتے نظر آئے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ جات کو ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے بروقت اٹھا کر شہر سے باہر ڈمپ پوائنٹ پر منتقل کیا، عید گاہوں ،قبرستانوں ، اور مساجد کے باہر صفائی ستھرائی ،پانی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن