شعائر اسلام پر قادیانیوں کیخلاف کارروائی قابل تحسین ہے:عطاء الرحمن 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما عطاء الرحمن خان صافی کی وفد کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ سے ملاقات،اس موقع پر عطاء الرحمان خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کے خلاف موثر کارروائی قابل تحسین ہے، آئین پاکستان کے منکرین کو ہمیشہ آئین اور قانو ن کا احترام کرناہوگا، شہر بھر میں کسی بھی طرح کی مذہبی،منافرت، فرقہ واریت اور شر پسندی کے سد باب کے مناسب انتظامات قابل تحسین ہیں، دینی جماعتوں کا ضلعی حکومتی افسران بالا کے ساتھ مناسب رابطے کے سبب شر پسندوں کو کسی بھی شر انگیزی کا موقع نہ مل سکا ہے۔ اس موقع پر شبیر حسین بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ کسی کو آئین اور ریاستی قانون کو پھلانگنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آ مدہ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالہ سے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے،کسی کو فرقہ واریت پھیلانے اور شرانگزی کا قطعی موقع نہیں دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن