گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیدنا عثمان غنی ؓ امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں،آپ شرم و حیا کا پیکر،صبر و تحمل اور استقامت کا کوہ عظیم تھے۔آپ ؓکے کردار،سیرت مبارکہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرے کو مثالی بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان کو دو مرتبہ رسول پاکؐ کا داماد ہونے کا شرف حاصل ہوا جس پر آپ کو ذوالنورین کا لقب ملا۔آپ ہر موقع پر مالی و بدنی لحاظ سے مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کی اور نبی کریمؐ نے آپ کو جنت کی بشارت عطا فرمائی۔اجتماع جمعہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 18 ذوالحجہ حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منایا جائے۔